بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایس آئی ایف سی کی اصلاحات کے ثمرات،آزاد جموں و کشمیر میں مائننگ لائسنسز کا اجراء بحال

ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر میں تقریبا دو سال کی معطلی کے بعد مائننگ لائسنسز کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔مارچ 2024 سے معطل کان کنی کے لائسنسز کا عمل ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک اور مربوط اقدامات کے باعث دوبارہ فعال ہوا، جس سے معدنی شعبہ کی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے دیرینہ رکاوٹیں دور ہوئیں اور نئے مائننگ لائسنسز کے اجرا کی راہ ہموار ہوئی۔ اس اقدام سے معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری، ریسرچ اور ترقیاتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے معدنی وسائل سے موثر استفادہ کرتے ہوئے خطے میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ مائننگ لیزز کی بحالی سے کاروباری ماحول میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری، پائیدار معاشی ترقی اور اصلاحاتی عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button