بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پانڈا بانڈ اجرا ملکی مالیاتی نظام میں ایک انقلابی قدم ہے، وزیر خزانہ

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی پانڈا بانڈ اجرا ملکی مالیاتی نظام میں ایک انقلابی قدم ہے، جو پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

بیجنگ میں پانڈا بانڈ اجرا کی تقریب کے بعد چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (CGTN) کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اس کامیاب اجرا سے پاکستان کی معاشی استحکام، اصلاحاتی ایجنڈے اور اقتصادی سمت پر چینی اداروں اور عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا نہ صرف پاکستان کی مالی حکمتِ عملی کے لیے اہمیت رکھتا ہے بلکہ یہ چینی کرنسی رینمنبی (RMB) کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ پہلے ہی رینمنبی (RMB) اور چینی یوآن (CNY) میں طے کیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے مالیاتی انضمام اور مضبوط ہوتے اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی ترجیحات باہمی روابط، تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے حوالے سے ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button