
پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت عالمی سطح پر ان کی آواز کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے؛ پیر عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے یہاں جاری اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کا خیرمقدم کیا ہے۔ سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی کے مطابق، وزیراعظم پاکستان نے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور مقبوضہ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی موثر اور بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔
سینئرحریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت عالمی سطح پر ان کی آواز کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، عالمی برادری مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے۔ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے وزیراعظم پاکستان کی آواز کو سراہتی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔














