
تجارت
سندھ حکومت کا معدنیات کی تلاش اور برآمدی صنعتوں کے فروغ کا فیصلہ
سندھ حکومت نے صوبے میں معدنیات کی تلاش، پراسیسنگ اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے وسیع معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں معدنی وسائل سے استفادہ کرنے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔















