بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے شفاف اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے: قیصر احمد شیخ

وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے شفاف، مسابقتی اور سازگار کاروباری ماحول قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کے زیر اہتمام 30ویں ورلڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطح کے وزارتی اجلاس بعنوان ’’عالمی سرمایہ کاری کا اگلا عشرہ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور جاری اقتصادی اصلاحات کو اجاگر کیا۔

قیصر احمد شیخ نے پاکستان کی بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہیں علاقائی رابطوں، بین الاقوامی تجارت، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسی سرمایہ کاری کا خصوصی خیرمقدم کرتا ہے جو صنعتی صلاحیت میں اضافہ کرے، جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائے، مقامی سپلائی چینز کو ترقی دے، برآمدات میں اضافہ کرے اور معیاری روزگار کے مواقع پیدا کرے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button