
قومی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جہلم کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں جدید کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا، جس کا مقصد مقامی شہریوں کو دل کے امراض کے جدید علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
دورے کے دوران مریم نواز شریف نے بتایا کہ کیتھ لیب میں اب تک 2 ہزار 400 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیتھ لیب میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی، ای سی جی اور وینٹی لیٹرز سمیت جدید طبی سہولیات موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے کے کسی بھی اسپتال میں دل کے مریض کو انجیوپلاسٹی کے لیے 24 گھنٹے سے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔















