بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی کی جانب سے تحریکِ آزادیِ کشمیر کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم

عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی کی جانب سے تحریکِ آزادیِ کشمیر کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے فیصلے کا سینئر حریت رہنما، اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین و مجاہد ملت اور اسیرِ زندان پیر عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے اپنے ایک بیان میں بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے اور دونوں فورمز کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پیر عبدالصمد انقلابی نے اس اشتراکِ عمل کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی تحریک کے لیے ایک مثبت اور مضبوط قدم قرار دیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے واضح کیا کہ حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جدوجہد کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس اتحاد سے تحریک کو نئی توانائی ملے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں دہرایا کہ کشمیری عوام اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا پیدائشی حق رکھتے ہیں اور کسی بھی قسم کا جابرانہ تسلط اس عزم کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے پیغام دیا کہ حریت قیادت اور کشمیری عوام اپنے اصولی موقف پر چٹان کی طرح قائم ہیں اور آزادی کی شمع کو روشن رکھیں گے۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کل جماعتی حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی مقبوضہ جموں کشمیر میں حقِ خود ارادیت اور تحریکِ آزادی کے لیے اصولی موقف پر کاربند ہیں۔ دونوں تنظیمیں تحریک کو مضبوط بنانے، عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی فورسز کے مبینہ مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کے لیے باہم کوشاں رہی ہیں۔ اس حوالے سے حریت قیادت کی جانب سے مشترکہ سیاسی جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے دونوں جماعتیں کشمیر کی آزادی کے نظریاتی اور سیاسی ہدف پر یکجا ہیں اور بھارتی اقدامات کے خلاف متحدہ مزاحمت کی حمایت کرتی ہیں۔سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے عوام اور عالمی سطح پر اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت فراہم کرنے والے تمام عناصر کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے، جو مسلسل کٹھن حالات میں بھی اس مقصد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عبدالصمد انقلابی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام حقِ خود ارادیت کے حصول تک اپنی جائز جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button