بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

آل پارٹیز حریت کانفرنس کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف سے اظہارِ تشکر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر اور بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سرینگر سے جاری بیان میں اے پی ایچ سی کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ کشمیری عوام بین الاقوامی فورمز پر ان کے مؤقف کی نمائندگی اور حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

اے پی ایچ سی ترجمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کو کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button