
تجارت
وفاقی بجٹ 27-26، اقتصادی ترقی 4 فیصد، افراط زر 8.2 فیصد رہنے کا امکان
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کی شرح 4 فیصد اور افراط زر کی اوسط شرح 8.2 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔
بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر محصولات کا ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ وفاقی نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 336 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کی خالص آمدن 11 ہزار 751 ارب روپے ہوگی جبکہ وفاقی محصولات میں صوبوں کا حصہ 8 ہزار 848 ارب روپے متوقع ہے۔
اشتہار















