بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

وزیراعظم، صدر مسلم لیگ (ن) اور آزاد کشمیر کی قیادت کے درمیان ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال

صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے مظفرآباد میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر سے متعلق ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آزاد کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون پر گفتگو ہوئی، جبکہ ماضی میں خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی ترقی میں پنجاب حکومت کے فعال کردار اور تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے کشمیری عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے امور بھی زیر بحث آئے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button