بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، جام کمال خان

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اسلام آباد میں ایگزیکٹو لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے سینئر سرکاری افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان عوامی روابط، کاروباری سطح پر تعاون اور حکومتی روابط کے ذریعے بنگلہ دیش کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر باہمی تعلقات اور اقتصادی شراکت داری کو نئی وسعت دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button