بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

البانیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہشمند

پاکستان میں البانیہ کی اعزازی قونصل تحسین سید نے کہا ہے کہ البانیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے تیرانا میں یورپ اور خارجہ امور کے البانوی وزیر فیرت ہوژا سے ملاقات کے بعد بتایا کہ دونوں جانب سے آئی ٹی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تحسین سید نے البانیہ کے نجی شعبے اور تعلیمی و تحقیقی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ بھی مفید ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ البانیہ میں پاکستان کے بارے میں جاننے اور پاکستانی کاروباری اداروں، جامعات، تھنک ٹینکس اور تحقیقی اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے میں نمایاں دلچسپی پائی جاتی ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button