
تجارت
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج جمعرات سے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جمعرات 5 نومبر سے ہوگا۔















