بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے

نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈارآج واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہMarco Rubio سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مذاکرات میں اہم ترجیحی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر بھی توجہ مرکوزکی جائے گی۔

ان کایہ دورہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ اور وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔دریں اثناء نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔اُن کی آمد پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستانی سفارت خانے کے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم اپنے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button