
قومی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی سہولیات، صفائی اور ترقیاتی منصوبوں میں بہتری کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
لاہور میں جمعرات کو ورچوئل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل قابو پانے کی بھی ہدایت کی۔
مریم نواز نے بیوٹیفکیشن منصوبوں پر عملدرآمد میں غفلت برتنے والے افسران کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان منصوبوں پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کو اہم کارکردگی کے اشاریوں (KPIs) کی بنیاد پر اضلاع کی کارکردگی سے متعلق رپورٹس پر بریفنگ دی گئی، جس میں ضلعی سطح پر کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔















