
قومی
علاقائی امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ضروری ہیں، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے کی تازہ صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔















