بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عمانی وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان اور عمان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

اس موقع پر حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتی روابط جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button