بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ای قرضوں کا حصول آسان بنانے اور شفافیت بڑھانے کے لیے ایس ایم ای کنیکٹ متعارف کروا دیا

6. ایس ایم ای درخواست دہندگان کو قرضوں کے لیے درخواست دینے کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنے اور ان کی سہولت کے لیے پورٹل پر ایک تربیتی ویڈیو بھی دستیاب ہے۔

بینک دولت پاکستان نے ایک مرکزی ڈجیٹل پلیٹ فارم ایس ایم ای کنیکٹ (SMEConnect) متعارف کروادیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کی قرضوں تک رسائی کو آسان بنایا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اس لنک https://smeconnect.sbp.org.pk پر دستیاب ہے ، جو ایس ایم ایز کی جانب سے بینکوں /ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئیز) کے پاس قرضوں کی درخواستیں دینے کے ایک سنگل ڈجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ ایس ایم ای کنیکٹ سے درخواست دینے کے پروسیس میں بہتری آئے گی، جبکہ ایس ایم ای فنانسنگ تک رسائی، اس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ایس ایم ای کنیکٹ نہ صرف قرض کی درخواست دینے کے عمل کو آسان بنائے گا بلکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزز کے درخواست دہندگان کو اپنی درخواستوں کا مرحلہ بروقت جاننے کے قابل بھی بنائے گا، اور درخواست مسترد ہونے کی صورت میں درخواست دہندگان مسترد کیے جانے کی وجوہات سے بھی آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح، اس کا لائیو ڈیش بورڈ اسٹیٹ بینک کو ایس ایم ای قرضوں کی درخواستوں اور ان کے مرحلے کے بارے میں مکمل واضح معلومات دے گا۔ یہ ڈیش بورڈ موصول شدہ، پروسیس شدہ ، منظور شدہ، دیے گئے قرضوں اور مسترد شدہ درخواستوں کا ڈیٹا انفرادی بینک/ترقیاتی مالی ادارےاور پوری صنعت کی بنیاد پر بروقت فراہم کر ے گا۔

یکم نومبر 2026ءسے تمام ایس ایم ای قرضوں کی درخواستیں صرف ایس ایم ای کنیکٹ کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ بینکوں /ڈی ایف آئیز کی شاخوں یا ان کی ویب سائٹوں پر قرضوں کی درخواستیں دینے والوں کو ایس ایم ای کنیکٹ سے رجوع کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ تمام بینکوں / ڈی ایف آئیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹس پر SMEConnect کا لنک نمایاں طور پر آویزاں کریں تاکہ ان کے صارفین کو ایس ایم ای قرضوں کے لیے درخواستیں دینے میں سہولت مل سکے۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی ایس ایم ای قرضوں کی ٹیمیں اور فیلڈ اسٹاف ایس ایم ای کنیکٹ کے بارے میں مکمل آگاہی اور سمجھ بوجھ رکھتے ہوں، اور وہ ایس ایم ای قرضوں کے درخواست دہندگان کو SMEConnect کے ذریعے فنانسنگ کی درخواست دینے میں رہنمائی اور سہولت فراہم کرسکیں۔ ایس ایم ای درخواست دہندگان کو قرضوں کے لیے درخواست دینے کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنے اور ان کی سہولت کے لیے پورٹل پر ایک تربیتی ویڈیو بھی دستیاب ہے۔

ایس ایم ای کنیکٹ کا آغاز مالی شمولیت کے فروغ، انٹریپرینیور شپ( entrepreneurship) کی معاونت اور ایس ایم ای فنانسنگ کےمعاون نظام کو مزیدتقویت دینے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، تاکہ شمولیتی معاشی ترقی کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button