
قومی
ہماری پالیسی قندھار سے نہیں بنتی، ہم خود فیصلے کرتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا
ڈی آئی خان میں میڈیا سےگفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی قندھار سے نہیں بنتی، ہم خود فیصلہ کرتے ہیں، 13سال کا گند فوراً صاف نہیں ہوسکتا، وقت لگےگا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پولیس ریفارم کر رہے ہیں، پہلی ترجیح امن و امان ہے،12 اضلاع کو الگ صوبہ نہیں بنایا جا رہا، یہاں دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔















