بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گریٹر تھل کینال آدھی کوٹ پر نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کا جاں بحق

خوشاب (نور الہیٰ عاطف )تحصیل نورپورتھل کےگائوں آدھی سرگل کی بوڑانہ فیملی کا حافظ محمد عرفان بوڑانہ گریٹرتھل کینال آدھی کوٹ ہیڈ برانچ پر نہا رہاتھا کہ گہرے پانی کی زد میں آکر ڈوب گیا۔ اس کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی ریسکیو 1122 نے نعش کی تلاش شروع کردی ہے

واضح رہے کہ تحصیل نورپورتھل کی بوڑانہ برادری کے تین نوجوان چندروز قبل ماڑی شاہ سخیرہ کےقریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی کی لہروں کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ ان تعلق بوڑانہ والاتھل سے تھا۔

مزید پڑھیے  ابوبکر ملک تحصیل نور پور تھل کیلئے سینسز سپورٹ آفیسر مقرر
Back to top button