بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سابق ایم پی اے ملک غلام محمد خان ٹوانہ کی وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی خوشاب ملک محمد وارث جسرا سے ملاقات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف ) سابق ایم این اے ملک غلام محمد خان ٹوانہ کی وفد کے ہمراہ دفتر جماعت اسلامی جوہرآباد آمد۔ اس موقع پر انہوں نےملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب سے ملاقات کی۔ملاقات میں جماعت اسلامی تحصیل نورپورتھل کے راہنما ملک محمد عبداللہ جسرا سمیت جماعت اسلامی کے مقامی امراء بھی شریک تھے جبکہ اس وفد میں ملک محمود الحسن اعوان بھی شامل تھے۔ دوران ملاقات ایکس ایم این اے ملک غلام محمد خان ٹوانہ اور امیرجماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمدوارث جسرا نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ءخیال کیا۔ واضح رپے کہ ملک غلام محمد خان ٹوانہ کا شمار ضلع خوشاب کے ممتاز نامور سیاست دانوں میں ہوتا ہے ۔ موصوف سابق ایم این اے اور سابق ضلع ناظم خوشاب ہیں جبکہ ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا کا شمار بھی ضلع خوشاب کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات میں ہوتاہے موصوف ایکس پریزیڈنٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل اور سابق چیئرمین یونین کونسل پیلووینس ہیں ۔

مزید پڑھیے  ڈویژنل کمشنر سرگودھا کے زیر صدارت اینٹی سموگ ایکٹی وٹیز کا بذریعہ ویڈیولنک اجلاس
Back to top button