بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

رئیل می نے رواں سال کا اب تک کا سستا ترین فون ساتھ پیش کردیا

اسمارٹ فون بنانے والی چینی موبائل کمپنی رئیل می نے رواں سال کا اب تک کا سستا ترین فون بہترین کیمروں کے ساتھ پیش کردیا۔رئیل می نے ایس 53 کو دو مین کیمروں اور ایک سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ اس میں طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے۔

رئیل می ایس 53 کو 7۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور اسے دو مختلف میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کو 4 اور 6 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرے کیمرے کو انتہائی کم میگا پکسل میں رکھا گیا ہے، تاہم کیمروں کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

رئیل می ایس 53 کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سینسر دیے گئے ہیں۔

فون کو طاقتور 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 33 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون محض 31 منٹ میں زیرو سے 56 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔

فون کے 4 جی بی ریم کی قیمت پاکستانی 34 ہزار روپےجب کہ 6 جی بی ریم کی قیمت 37 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور اسے کمپنی کا رواں سال کا سب سے سستا اور بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے فون کو فوری طور پر صرف ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم اسے جلد پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

Back to top button