بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

وزیر اعظم اور صدر کا ملک بھر میں ڈیجیٹل سہولیات کے نظام کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ اور رابطوں کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عالمی یومِ ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن سوسائٹی کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت اور وزیر اعظم نے پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ خدمات اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کا ٹیلی کمیونیکیشن شعبہ قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فائبر نیٹ ورک کی توسیع اور دور دراز علاقوں کے لیے سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے ضوابط کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے تیز رفتار نفاذ، نیشنل فائبرائزیشن پالیسی کی تکمیل اور مقامی سطح پر ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور آئی ٹی برآمدات سالانہ تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button