بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

چینی کمپنی ون پلس نے طویل عرصے بعد اپنا ’نارڈ 3‘ پیش کردیا

اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے طویل عرصے بعد اپنا ’نارڈ 3‘ پیش کردیا۔ون پلس کے ’نارڈ‘ سیریز کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور کمپنی نے صارفین کی پسندیدگی کو نظر میں رکھتے ہوئے ’نارڈ تھری‘ کو پیش کردیا۔’ون پلس نارڈ 3‘ کو 64۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

فون میں میڈیا ٹک ڈیمنسٹی 9000 کی چپ دی گئی ہے جب کہ اس میں اوکٹاکور کا سی پی یو دیا گیا ہے۔فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے جب کہ اسے 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری اور 80 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔فون کو 8 اور 12 جی بی ریم کے مختلف ماڈیولز اور 128 اور 256 جی بی میموریز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

’ون پلس نارڈ 3‘ کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہے لیکن کیمروں کی ٹیکنالوجی سونی کمپنی کی ہی رکھی گئی ہے۔ون پلس زیادہ تر اپنے فونز میں کیمروں کی مشہور کمپنی سونی کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے لیکن اس کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اس کے فیچرز کو بہتر بنادیا گیا ہے۔فون کی قیمت مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے، یورپ میں فون کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  ’ویوو‘ نے مڈ رینج کا فون ’وائے 27‘ پیش کردیا

اسی طرح فون کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 63 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔فون کو فوری طور پر تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں ماہ کے وسط تک پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پیش کرکے اس کی قیمت بھی کچھ کمی رکھی جائے گی۔

Back to top button