بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

رئیل می نے سستا ترین فون پیش کردیا

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے 24 جی بی ریم کا سستا ترین فون پیش کردیا، تاہم بعض صارفین فون کو مہنگا قرار دے رہے ہیں۔رئیل می کی جانب سے ’جی ٹی فائیو‘ نامی متعارف کرائے گئے فون کو کمپنی نے تین مختلف ماڈیولز میں پیش کیا ہے، جس میں سے سب سے بہترین ماڈیول 24 جی بی ریم اور 240 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

’رئیل می جی ٹی فائیو‘ کو کمپنی نے 12، 16 اور 24 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا ہےْفون کے 24 جی بی ریم ماڈیول کو ایک ہی 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور اس کے ساتھ 240 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔

تاہم کمپنی نے 12 اور 16 جی بی ریم ماڈیول کے ساتھ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈیول متعارف کرائے ہیں اور ان کے ساتھ 150 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔’رئیل می جی ٹی فائیو‘ کے تمام ماڈیولز کا اسکرین سائز ایک ہی یعنی 46۔6 انچ رکھا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کا ریشو بڑھا دیا گیا ہے اور اس میں کلرز کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔

فون میں فرنٹ پر اسکرین کے اندر فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس کے علاوہ بھی دیگر سیکیورٹی فیچر دیے گئے ہیں۔فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کیمرا ہے۔

مزید پڑھیے  ’اوپو‘ نے اپنی مقبول اے سیریز کا اے 18 فون متعارف کرادیا

اسی طرح ’رئیل می جی ٹی فائیو‘ کے فرنٹ پر ایک ہی 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے لیکن اس میں دیے گئے سینسرز کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی باڈی کو بھی پہلے سے مضبوط بنادیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 240 واٹ کے حامل 24 جی بی ماڈیول کو محض 80 سیکنڈ تک چارج پر لگانے سے 20 فیصد بیٹری چارج ہوجاتی ہے جب کہ 150 واٹ کے حامل ماڈیول کی 50 فیصد بیٹری بھی 7 منٹ میں چارج ہوجاتی ہے۔’رئیل می جی ٹی فائیو‘ کے 240 واٹ چارجر کے حامل فون کے ساتھ 4600 ایم اے ایچ جب کہ 150 واٹ چارجر کے حامل ماڈیول کے ساتھ 5240 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

کمپنی نے 12 جی بی ریم ماڈیول کی ایک لاکھ 24 ہزار جب کہ 16 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار روپے تک رکھی ہے۔اسی طرح 24 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کمپنی نے فون کو ابتدائی طور پر چین میں متعارف کرایا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Back to top button