بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

جی 20 کانفرنس، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ہڑتال کی اپیل کردی

سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے سرینگر میں جی 20 کانفرنس کے موقع پر آزادکشمیر میں ہڑتال کی اپیل کردی، اپنے جاری بیان میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام،مہاجرین جموں کشمیر اور تارکین وطن اس دن کے موقع پر بھرپور احتجاج کریں،جی 20 کانفرنس کا سرینگر میں انعقاد مودی کو کشمیریوں کے قتل عام کی کلین چٹ دینے کے مترادف ہے،یہ کانفرنس سرینگر میں ایک مفتوحہ ،متنازعہ علاقے میں ہوتی ہے اقوام متحدہ جیسے ادارے کی اہمیت ہی ختم ہوچکی ہے،شریک ممالک ہندوستان کی تجارتی منڈی سے فائدہ اٹھانے کے لیے انسانی حقوق کی پامالی کو تحفظ نا دیں،کسی اور جگہ ہندوستان میں یہ پروگرام کرلیں مقبوضہ کشمیر میں کانفرنس کا انعقاد انصاف کے نام پر طمانچہ ہے،جو ممالک سرینگر جاکر کانفرنس کرینگے وہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کرچکے ہیں ،کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی حل بول نہیں کانفرنس کے دن ریاست جموں کشمیر کے تمام شہری بلاتفریق رنگ و نسل اس دن باہر نکلیں کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک بالخصوص چین ترکی سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں 22 تاریخ کو فقید المثال احتجاج کیا جاے تاکہ دنیا کو یہ پیغام جاے کہ کشمیر کا مسلہ زندہ ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ وہ خود غیر مشروط راے شماری کے ذریعے کرینگے۔

Back to top button