بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 بہارہ کہو میں  زیرتعمیر  فلائی اوور کا پلرگرگیا

 بہارہ کہو میں  زیرتعمیر  فلائی اوور کا پلرگرگیا، ایک ہی ہفتے میں اس زیر تعمیر منصوبے پر پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فلائی اوورکا پلرگرنے سےکسی قسم کے جانی نقصان کی تاحال اطلاع نہیں۔واقعے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد نورالامین مینگل بہارہ کہو پہنچ گئے۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق واقعہ کرین سلپ کی وجہ سے پیش آیا، انکوائری کرنےکے لیے  آرڈرکر دیے ہیں، کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جا رہی، سیفٹی اور  ہیلتھ پر سمجھوتا  نہیں کیا  جاسکتا، واقعےکی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

خیال رہےکہ  بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پرگزشتہ پانچ ماہ سے کام جاری ہے، ایک ہی ہفتے میں بہارہ کہو میں زیر تعمیر فلائی اوور  پر پیش آنے والا  یہ دوسرا واقعہ ہے، 25 فروری کو بھی زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریلرکی پلرکو ٹکر سے شٹرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا تھا۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 30 ستمبر 2022 کو بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 اعشایہ 4 کلو میٹر طویل منصوبےکو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے، ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیرھ میں ماہ مکمل ہوتے رہے ہیں۔

Back to top button