بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، دفتر خارجہ

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز  زہرا بلوچ  کا کہنا ہےکہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو  رہے ہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اٹلی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، 17 پاکستانیوں کو بچایا گیا، 2 تاحال لاپتہ ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 8 مارچ کو  وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری اسلام اور خواتین کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے، پاکستان کی طرف سے منعقد کی گئی یہ کانفرنس اقوام متحدہ میں منعقد ہوگی، پاکستان بطور چیئر آف منسٹرز  او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کرےگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ س موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، 4 سے7 مارچ کو جرمنی کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ فروری میں بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری رہے، دو کشمیریوں کو شہید اور 7 کو زخمی کیا گیا، اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھانے والوں پرگولیاں چلائی گئیں، 400 سے زائدکشمیری رہنما، صحافی اور دانشوربھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

Back to top button