بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے آگری، 21 ہلاک

شمال شہر اور وینیٹو ریجن کے دارالحکومت وینس میں سیاحوں کی بس پل سے گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آئی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وینس کے فائر برگیڈ کمانڈر نے کہا کہ مسافروں کو لے جانی والی بس پل سے نیچے گر گئی اور اس کا اثر انتہائی خوفناک تھا کیونکہ بس 32 فٹ سے زیادہ اونچائی سے نیچے گری۔وینس کے میئر لوئگی برگنارو نے واقعے کو ’بدترین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے میں اکثریت سیاحوں کی ہے جو کہ وینس کے تاریخی مرکز سے کیمپنگ سائٹ کی طرف واپس آرہے تھے۔

فائر فائٹرز نے کہا کہ بس الیکٹرک تھی جبکہ اس سے قبل اطالوی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ بس میتھین گیس پر چلتی ہے۔فائر برگیڈ عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد بس کے ملبے سے لاشیں نکالیں جس کا ملبہ صبح کے وقت ہی جائے وقوع سے ہٹا دیا گیا تھا۔میئر نے کہا کہ بس میں لگی ہوئیں بیٹریوں کی وجہ سے امدادی کام میں مزید مشکلات کا سامنا رہا اور بس کا ملبہ ہٹانے کے عمل میں زیادہ وقت لگا۔وینس ریجن کی گورنر لوکا زایا نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہے جس میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے۔گورنر نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 یوکرینی، ایک جرمن، ایک کروشیائی، ایک فرانسیسی اور ایک اطالوی ڈرائیور بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے 15 افراد میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور چند کی شناخت کی جا رہی ہے۔فائر فائٹرز نے کہا کہ بس میں آگ اس وقت آگ گئی جب وہ ایک اوور پاس سے نیچے گری جو کہ مین لینڈ مسیٹر اور مارگھراکے اضلاع کو آپس میں ملانے والی ریلوے لائن کے قریب ہے۔ریجن کی گورنر لوکا زایا نے کہا کہ اس بدترین حادثے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے افسوس میں علاقے کی تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایک اہم افواہ یہ چل رہی ہے کہ شاید بس ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی تھی جبکہ تفتیش کار اس بات کا تعین کرنے کے لیے علاقے میں نگرانی کرنے والے کمیروں کے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بدترین واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس سانحے کے بعد امدادی کام کے حوالے سے وینس کے میئر اور وزیر ٹرانسپورٹ سے رابطے میں ہوں۔

مزید پڑھیے   گذشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی 35 املاک مسمار  
Back to top button