بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، منیبہ علی کی ریکارڈ ساز اننگز، پاکستان نے آئرش ٹیم کو زیر کرلیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی اوپنر منیبہ علی نے سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکان بحال ہوگئے۔جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

بیٹنگ کے آغاز میں منیبہ علی نے 65 گینڈوں پر 102 رنز کی شانداز اننگز کھیلی۔آل راؤنڈر ندا ڈار نے بھی 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آئیرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے میچ 70 رنز سے جیت لیا، ناصرہ سندھو نے ایئرلینڈ کی 4 وکٹیں حاصل کیں، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے دو دو جبکہ فاطمہ ثناء اور طوبہ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آئرلینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی 22 سالہ منیبہ علی کا تعلق کراچی سے ہے اور انھوں نے 2016 میں ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

اوپنر منیبہ نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار سنچری بنانے کے بعد تاریخ رقم کی ہے۔پاکستان کی خواتین کرکٹ کی تاریخ میں منیبہ علی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی پہلی بلے باز خاتون کرکٹر بن گئیں ہیں۔منیبہ علی دنیا میں چھٹی خاتون ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

منیبہ کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔منیبہ علی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ پانچویں سب سے بڑی اننگز بھی تھی۔

Back to top button