بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 22روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول 22.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 17.20 روپے، مٹی کا تیل 12.90 روپے، لائٹ ڈیزل 9.68 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 22.20 روپے اضافے کے ساتھ 249.80 روپے سے بڑھا کر 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20روپےاضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹر ہوگیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت 12.90روپےاضافے کے ساتھ189.83 روپے سے بڑھا کر202.73 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 9.68 روپے اضافے کے ساتھ187 روپے سے بڑھا کر 196.68روپے فی لیٹرہو گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی قدر گرنے کے باعث کیا گیا۔

مزید پڑھیے  جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے ان تک پہنچ رہے ہیں، شوکت ترین
Back to top button