بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ٹیچر ملک شوکت علی چندرام مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل کے ہردلعزیز ٹیچر ملک شوکت علی چندرام مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ۔ پروقار الوداعی پارٹی کی تقریب میں نمائندہ والدین سمیت مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت ۔ ہردلعزیز ٹیچر ملک شوکت علی چندرام کے اعزاز میں سٹاف کی طرف سے منعقد کردہ شاندار تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر شیخ حافظ عبدالرؤف نے کے جبکہ پی ٹی یو کے سب ڈویژنل راہنما ایم اللہ دتہ جاوید بھی زینت محفل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچرز راہنما ملک مولابخش اعوان، رانا علی شیر ، احمدحیات اور دیگر مقررین سمیت طلباء نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرمایہ ء افتخار جناب ملک شوکت علی چندارم کی طویل شاندار تعلیمی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ علاقہ تھل کے معروف سرائیکی شاعر ماسٹر نگاہ حسین بھٹی نے اپنے منظوم کلام کے ذریعے جناب ملک شوکت علی چندرام کو زبردست خراج تحسین پیش کرکے شرکائے تقریب سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ اس موقع پر ملک شوکت علی چندرام کے شاگرد عزیز ایسوسی ایٹ پروفیسر ناصر اقبال خان چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف انگلش گریجویٹ کالج میانوالی کا اپنے استاد محترم کی بہترین تعلیمی خدمات پر مبنی وائس میسج بھی سنایا گیا جس پر شرکاءے محفل نے خوب داد دی ۔ دوران تقریب ادارہ ہذا کے ہیڈ ماسٹر، ٹیچرز، سٹوڈنٹس اور کلاس فور ملازمین کی طرف سے ملک شوکت علی چندرام کوتحائف بھی پیش کئے گئے ۔ جناب ملک شوکت علی چندرام نے اپنے خطاب میں اپنے اعزاز میں منعقدہ شاندار تقریب پر جملہ رفقاءے کار کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اپنی پوری سروس پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے استاد محترم و مربی ممتاز ماہر تعلیم راجہ غضنفر علی خان سمیت دیگر ٹیچرز کی شفقت ومروت کا دل کھول کر ذکر کیا ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض احتشام اطہر نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ قبل ازیں ادارے میں آمد پر ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر جناب ملک شوکت علی چندرام پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

مزید پڑھیے  پالیسی کے مطابق ہر خاندان کو صرف 3 آٹے کے تھیلے ملیں گے، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل
Back to top button