بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پالیسی کے مطابق ہر خاندان کو صرف 3 آٹے کے تھیلے ملیں گے، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل علیزہ ریحان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ گورنمنٹ کی پالیسی کےمطابق پنجاب کے رہائشی ہر ایک خاندان کے تمام افراد ( چاہے 2 افراد ہوں یا 15 افراد ہوں ) کو مختلف اوقات میں صرف 3 آٹے کے تھیلے ملیں گے اور خاندان کے جتنے افراد 8070 پر میسج کریں گے سب کو تین تھیلوں کے لئے اہل ہونے کا میسج آئے گا مگر جیسے ہی خاندان کا کوئی ایک شخص سرکاری آٹا پوائنٹ سے اپنے شناختی کارڈ پر اپنا ایک تھیلا آٹا حاصل کر لے گا تو پھر اس سمیت خاندان کے دیگر تمام افراد کے میسج کے جواب میں ایک تھیلا وصول شدہ کا میسج موصول ہوگا جس کا مطلب ہے یہ اس خاندان کے کسی ایک شخص نے ایک تھیلا وصول کر لیا ہے باقی 2 تھیلے مقررہ تاریخ تک حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر خاندان کا کوئی ایک شخص آٹا وصول کر لے گا تو خاندان کے دیگر تمام افراد کو سرکاری ایپ پر آٹھ دن بعد دوسرا تھیلہ ملنے کا میسج ملے گا ۔ علیزہ ریحان نے کہا کہ لہٰذا اس معاملہ کو سمجھیں اور اگر آپ نے ایک تھیلہ آٹا وصول کر لیا ہے تو آٹھ دن انتظار کرکے دوسرا تھیلا وصول کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برائے کرم سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود اور اپنے ایلخانہ کو بھی پریشانی سے بچائیں اور سرکاری عملہ کی پریشانی کا سبب بھی مت بنیں ۔

مزید پڑھیے  اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل علیزہ ریحان کی زیر نگرانی تواتر سے مفت آٹے کی فراہمی جاری
Back to top button