بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نجی سیکٹر کے تعلیمی ادارے بھی شعبہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، راناعدیل حسن

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز ماہر تعلیم رانا عدیل حسن نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی سیکٹر کے تعلیمی ادارے بھی شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگپور بگھورمیں مقامی سکول کے نئے سیٹ اپ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 52ڈی بی ملک فضل عباس بگھور، سینئر جرنلسٹ ایم نوردین ، ایکس کونسلر ڈاکٹر شفقت، سوشل ورکر ملک گلزاراحمد بگھور اور عابدحسین بگھور سمیت دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ غزالی سکول سسٹم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے ہمارا ادارہ پور کوشاں ہے ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت، ڈیجیٹل لٹریسی اور کمیونیکیشن سکلز کی بہتری ہماری ترجیحات ہیں تاکہ بچے آئندہ زندگی میں کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھ سکیں ۔ اس پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض ملک عامر مہدی نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔

Back to top button