بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈاکٹر میاں محمد طاہرایک ماہ کے مطالعاتی دورے پر دبئی میں موجود

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے علاقہ تھل کے پسماندہ ترین مواضعات میں مدت مدید تک دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت اور عوامی دلوں پر راج کرنے والے ہر دلعزیز ڈاکٹر ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل نور پور تھل / چیف ایگزیکٹو آفیسر رمضان ہسپتال نورپورتھل محترم المقام جناب ڈاکٹر میاں محمد طاہر صاحب ان دنوں ایک ماہ کےلیے دبئ کے خصوصی مطالعاتی دورے پر ہیں۔ موصوف دبئ میں اپنے دوستوں ملک فرحان فاروقہ اوردیگر کے ہمراہ مختلف مقامات کاوزٹ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر میاں محمد طاہر عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر میاں محمد طاہر نے تقریبا” 36 سال کا طویل عرصہ نورپورتھل میں گزارا اور یہاں پر خوش قیام ہوکر نہ صرف اپنے پیشہ ورانہ فرائض بہت ہی خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے بلکہ لق ودق صحراءے تھل میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کی شاندارروایات قائم کیں۔ اپنی ہردلعزیز ، پرخلوص ، پروقار ،بردبار، ملنسار اور ہنس مکھ شخصیت وجہ سے عوامی دل پرراج کیا اور آج بھی یہاں کے باسیوں کے دلوں میں بسے ہوٸے ہیں ۔ عزت مآب فیض انتساب جناب ڈاکٹر میاں محمد طاہر صاحب کی عظیم المرتبت شخصیت متعدد اوصاف حمیدہ کامرقع ہے۔ راقم الحروف کو جہاں ان کے بچوں کا ٹیچر ہونے کااعزاز حاصل ہے وہاں کافی عرصہ ان کے ساتھ نیاز مندی اور ان کی عزیز داری میں گذرا ہے۔ ان کی عظیم شخصیت کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے حلقہء احباب اور مخلص رفقاء کو فراموش نہیں کیا ۔ موصوف اگرچہ ان دنوں دیارغیر میں ہیں لیکن اب بھی ہم سب دوستوں کو اسی پرخلوص انداز میں یادرکھے ہوءے ہیں۔ یادرہے کہ ڈاکٹر میاں محمد طاہر نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل نورپورتھل گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ جس پر نورپورتھل پریس کلب کے فاونڈرممبرز ملک محمد حیات جوئیہ، ایم نوردین ، راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف)، چیرمین نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمرسلطان ، جنرل سیکرٹری ملک غلام جیلانی وڈھل، ملک حاجی شوکت حیات کھارا اور دیگر صحافتی حلقے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تبارک وتعالی ا جناب ڈاکٹر میاں محمد طاہر صاحب اور ان کی فیملی کو دائم شادوآباد اور اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔ آمین

Back to top button