بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بابر اعظم نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے واپس لاہور پہنچ گئے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے واپس لاہور پہنچ گئے۔پاکستان کے ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر موجود لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔کپتان بابر اعظم سمیت 11 ارکان کا پہلا گروپ اتوار کی صبح کولکتا سے دبئی روانہ ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح کولکتا سے دبئی روانہ ہونے والے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، افتخار احمد، حارث رؤف اور دیگر شامل تھے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتا سے دبئی کیلئے روانہ ہوچکا، اسکواڈ کے ارکان میں شاہین آفریدی، امام الحق، سلمان آغا، محمد نواز اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے ارکان میں کوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیے  راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کے ڈائریکٹر آپریشنز تعینات
Back to top button