بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور کرتی رہے گی، ملک سجاد علی اعوان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی ملک سجاد علی اعوان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور کرتی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس میں مقیم فخر تھل ممتاز مسلم لیگی راہنما ملک عمر دراز برہان کی رہائش گاہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ممتاز سماجی شخصیت محسن علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملک سجاد علی اعوان نے کہا کہ انشاء اللہ ہمارے قائدین میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف، مریم نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف وطن عزیز پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لئے مثالی کردار ادا کریں گے ۔ ممبرقومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ممتاز مسلم لیگی راہنما ملک عمر دراز برہان کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع خوشاب پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں کے لوگوں کے دل میاں برادران کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مزید فعال بنانے کے لیے ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیر ملک، ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو، سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال ، ملک محمد خالداعوان ، ملک سعد بشیر اعوان، ملک شہباز برہان اور الحاج ملک اعجاز حسین برہان سمیت دیگر مقامی قائدین بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ملک عمردراز برہان کی طرف سے سینئر مسلم لیگی رہنما ایم این اے ملک سجاد علی اعوان کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں فرانس میں مقیم ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ ممتاز مسلم لیگی راہنما ایم این اے ملک سجاد علی اعوان، کیپٹن صفدر کے بڑے بھائی ہیں جبکہ فرانس میں مقیم معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک عمر دراز برہان، ضلع خوشاب کے نامور مسلم لیگی راہنما الحاج ملک اعجاز حسین برہان کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

Back to top button