بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اعظم سواتی نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی  نے ضمانت  بعد از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار ہیں اور  21 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست  مسترد کی تھی۔

اعظم سواتی نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت  مسترد ہونے پر اب ضمانت بعد ازگرفتاری  کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔بابر اعوان کےتوسط سے دائر درخواست میں اعظم سواتی نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں  اورکسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف ثبوت نہیں، پٹیشنر کی عمر 75 سال اور وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہے، اعظم سواتی کا تمام کیس دستاویزی الزامات پر مبنی ہے، ان کو جیل میں رکھنا ٹرائل سے قبل سزا کے مترادف ہو گا۔ایف آئی اے نے متنازع ٹوئٹ کیس  میں اعظم سواتی کے خلاف 26 نومبر 2022 کو مقدمہ  درج کیا تھا۔

Back to top button