بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیمار نے پیلے کا 77 گول سکور کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں برازیل کے شہرہ آفاق فٹبالر نیمار نے کروشیا کیخلاف گول سکور کرتے ہوئے برازیل کے لیجنڈ فٹبال پیلے کا 77 گول کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے، فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اس ریکارڈ کو تسلیم کرلیا ہے تاہم برازیل فٹبال کنفیڈریشن اور پیلے اس ریکارڈ کو تسلیم نہیں کرینگے کیونکہ دونوں کا موقف ہے کہ پیلے نے 77 نے بلکہ 95 گول سکور کئے ہوئے ہیں، فیفا صرف ان گولوں کو شمار کرتا ہے جو دو ممالک کے درمیان میچ میں ہوتے ہیں
جبکہ پیلے کے کچھ گول دوستانہ مقابلے میں کلبوں کیخلاف سکور ہوئے جنہیں فیفا ریکارڈ میں نہیں رکھتا، نیمار نے 77 گول 124 میچ کھیل کر سکور کئے جبکہ پیلے نے یہ گول 92 میچوں میں سکور کئے ہوئے ہیں، پیلے 1958، 1962 اور 1970 میں عالمی کپ جیتنے والی برازیلن ٹیم کا حصے تھے اور آج کل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Back to top button