بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں، بھارتی وززارت خارجہ

تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیںِ، ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز پر غور کر رہے ہیں

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری عدالت کے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنانے پر بھارت کا ردعمل آگیا۔ قطر کی ایک عدالت نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی تھی، جو ایک سال سے زائد عرصے سے قطر میں زیر حراست تھے۔

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی  وزارت خارجہ  نے اپنے صدمے کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ممکنہ قانونی کارروائیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز پ غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اگست 2022 میں قطر نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو اسرائیل کے لئے جاسوس کے طور پر کام کرنے کے شبہے میں حراست میں لیا تھا، جب وہ قطر میں ایک کمپنی میں ملازم تھے۔

مزید پڑھیے  بس میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک
Back to top button