بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیفا ورلڈ کپ فٹبال، انگلینڈ نے ایران کو چھ دو سے شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد ایران کی ٹیم کو چھ دو سے شکست دیدی، میچ کے آغاز میں ہی ایران کی ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ان کے گول کیپر علی رضا اپنے ہی کھلاڑی کے ساتھ ٹکرانے کے بعد زخمی ہونے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے ، انگلینڈ کی جانب سے پہلا میچ میچ کے 35 منٹ میں جوڈ بیلنگھم نے سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی

میچ کے 43 ویں منٹ میں ساکا نے گیند کو ایک بار پھر جال میں ڈال کر انگلش ٹیم کی برتری کو ڈبل کردیا، اس کے تین منٹ کے بعد سٹرلنگ نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ تین صفر کر ڈالا، ہاف ٹائم تک انگلینڈ کی ٹیم کو ایران پر تین صفر کی برتری حاصل تھی، ہاف ٹائم کے بعد ایران کی ٹیم نے کچھ کوشش شروع کی تاہم ان کی کوششوں کو اس وقت مزید دھچکا لگا جب انگلینڈ کے ساکا نے اپنا دوسرا اور مجموعی طور پر چوتھا گول سکور کردیا، میچ کے 65 منٹ میں ایران کے تریمی نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ چار ایک کردیا ، اس کے بعد 71 ویں منٹ میں رشفورڈ نے اپنی ٹیم کی جانب سے پانچواں گول سکور کر ڈالا جبکہ میچ کے 89 ویں منٹ میں گریلش نے انگلینڈ کی جانب سے چھٹا گول سکور کردیا، میچ کے آخری لمحات میں ایران کو ملنے والی پینلٹی کک پر تریمی نے دوسرا گول سکور کردیا، فائنل وسل تک مقابلہ چھ دو رہا۔

Back to top button