بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

انڈونیشیا میں تباہ کن زلزلہ سے اموات کی تعداد 162 ہو گئی

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں زلزلے کے بعد ہر طرف تباہی کے آثار ہیں، جہاں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو میں مدد کے لیے علاقے میں پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔مغربی جاوا کے گورنر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث 13 ہزار سے زائد لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ 2200 گھروں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد بجلی منقطع ہوجانے کے باعث اسپتال کے باہر کار پارکنگ ایریا میں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آئے 5.6 شدت کے زلزلے میں 162 سے زائد اموات اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسکول کے وقت میں آئے زلزلے کے باعث متاثرین میں اکثریت تعداد بچوں کی ہے۔

Back to top button