بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد افغانستان کا سفر تمام

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے، اس طرح افغانستان کی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو گیا ہے،تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز سکور کئے، افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے اٹھائیس، عثمان غنی نے ستائیس، ابراہیم زردان نے بائیس، نجیب اللہ زردان نے اٹھارہ، گلبدین نائب نے بارہ، محمد نبی نے تیرہ، راشد خان نے نو، عظمت اللہ عمر زئی نے تین ناٹ آئوٹ جبکہ مجیب الرحمان نے ایک سکور بنایا، سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا نے تین، لہیورو کمارا نے دو جبکہ کوسن راجیتھا اور دھننجیا ڈی سلووا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں کے فرق سے جیت لیا، سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلووا نے 42 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، دھننجایا ڈی سلووا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Back to top button