بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا، 215 روپے کا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں مندی 

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 137 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43133 پر آ گیا

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کچھ دنوں سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر میں اتار چڑھائو کے باعث غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 35پیسے مہنگا ہونے کے بعد 215روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 137پوائنٹس کی کمی کے بعد 43133پر آ گیا۔

مزید پڑھیے  چین، ایشیائی کھیلوں کے ذریعے یی وو سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اضافہ
Back to top button