بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی دن، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔کاروباری دن کے اختتام پر  100 انڈیکس 216 پوائنٹس کی کمی کے بعد 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 86 ہزار 13 پوائنٹس کی سطح تک گیا۔بازار میں آج  50 کروڑ شیئرز کے سودے 27.9 ارب روپے میں طے ہوئےجبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے کم ہوکر 11 ہزار 161 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب  انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔آج کاروبار کے  اختتام پر انٹربینک میں  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں گز شتہ روز ڈالر 5 پیسے اضافے سے 277 روپے 72 پیسے پربند ہوا تھا۔دوسری جانب آج  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔

اشتہار
Back to top button