بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مثبت معاشی اشارے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ، پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں، مثبت معاشی اعشارے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، پاکستان اسٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی، مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز زبردست تیزی دیکھی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح کو عبور کرگیا تھا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور سعودی عرب کو ریکوڈیک کے حصص کی خبروں نے اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیے  انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی
Back to top button