انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کچھ دنوں سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر میں اتار چڑھائو کے باعث غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 35پیسے مہنگا ہونے کے بعد 215روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 137پوائنٹس کی کمی کے بعد 43133پر آ گیا۔