بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے17 جدید گاڑیاں، آلات اورمشینری ڈی جی ریسکیو1122  کے حوالے کیں

9واٹر ریسکیو یونٹ، 2سکائی لفٹ وہیکلز، 6ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ ریسکیو وین اوردیگرجدید آلات پی ڈی ایم اے سے ریسکیو1122کو دیئے گئے


وزیراعلیٰ آفس میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اورریسکیووریلیف آپریشن کیلئے 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وز یراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پی ڈی ایم اے کی طرف سے جدید گاڑیاں، آلات اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گاڑیوں کے کاغذات اور چابیاں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کیں۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں کسی جگہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کو جدید گاڑیوں، آلات اور مشینری سے لیس کیا ہے۔ آج ریسکیو1122 نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے اور پنجاب میں ریسکیو 1122 نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ میرے سابقہ دور میں لگایا گیا پودا آج تنآور درخت بن چکا ہے۔سیلاب، زلزلے یا کسی اور ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122کا عملہ سب سے پہلے پہنچتاہے۔

تقریب میں9واٹر ریسکیو یونٹ، 2سکائی لفٹ وہیکلز، 6ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ ریسکیو وین، 36ہائیڈرالک کومبی ٹول، 36سیلیف کنٹینڈ بریتھنگ اپراٹس،36 ہائیڈرالک کنکریٹ چین سا، 6لائف لوکیٹر، 6پنمیٹنک لفٹنگ بیگ، 6چپنگ ہیمر، 6اکاسٹک لسننگ ڈیوائس،6 فائبر آپٹیک کیمرہ ود کمیونیکیشن ڈیوائس ریسکیو 1122 کے حوالے کی گئیں۔

چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو جدید ترین گاڑیوں، آلات اور مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Back to top button