بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق چیئرمین نیب نے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں اپنی طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا

سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپنی طلبی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہائیکورٹ بار کے صدر  شعیب شاہین کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کی حیثیت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سات جولائی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ کے منٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں اور  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

سابق چیئرمین نیب کی جانب سے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں طیبہ گل نامی خاتون نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد پر ہراسانی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات عائد کیے تھے جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

Back to top button