بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف سماعت شروع،ہم یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے،چیف جسٹس

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی جس میں شامل ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے وکیل عرفان قادر سپریم کورٹ پہنچ گئے جبکہ پرویز الہٰی کی طرف سے وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق صدر سپر یم کورٹ بار لطیف آفریدی کا کہنا ہے کہ دستیاب ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے کر تمام مقدمات کو یکجا کر کے سنا جائے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا بہت احترام ہے،آپ کے مشکور ہیں کہ معاملہ ہمارے سامنے رکھا، آفریدی صاحب، یہ کیس ہمارے آرٹیکل 63 اے کی رائے کی بنیاد پر ہے، ہم فریقین کو سن کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، ہم یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ 10 سابق صدور کے کہنے پر فیصلہ نہیں کر سکتے، دوسری طرف کو سننا بھی ضروری ہے،دوران سماعت فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کیس میں فریق بننے کی درخواستیں بھی دائرکی گئی ہیں، چیف جسٹس نے فاروق نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ذرا ابتدائی کیس کو سننے دیں، باقی معاملات بعد میں دیکھیں گے، آپ کو بھی سنیں گے لیکن ترتیب سے چلنا ہوگا، آپ بیٹھیں، امید ہے آپ کی نشست ابھی بھی خالی ہوگی۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سیٹ تو آنی جانی چیز ہے، سیٹ کا کیا مسئلہ ہے۔

Back to top button